ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پربلیک میلنگ کاالزام لگایا

بی جے پی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پربلیک میلنگ کاالزام لگایا

Sun, 30 Sep 2018 23:34:59    S.O. News Service

جموں30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے مرکزی سرکار کو بلیک میل کرناچاہتی تھیں لیکن ان کی بلیک میلنگ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔مسٹر گپتا اتوار کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس پریس کانفرنس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی کے منشور کو جاری کردیا گیا جس میں شہری لوگوں سے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔


Share: